رمضان پیکیج 2025: وزیراعظم کا 40 لاکھ خاندانوں کیلئے 5 ہزار روپے کیش ٹرانسفر کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر رمضان ریلیف پیکیج 2025 کا اعلان کرتے ہوئے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے کیش ٹرانسفر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد کو براہ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔
2 کروڑ پاکستانی مستفید ہوں گے
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس بار رمضان پیکیج کے تحت نقد رقم فراہم کی جائے گی تاکہ مستحق افراد براہ راست فائدہ حاصل کر سکیں۔ اس پیکیج سے تقریباً 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے شفاف ادائیگیاں
پچھلے سال یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی دینے کا تجربہ زیادہ کامیاب نہیں رہا تھا، جس کی وجہ سے اس بار حکومت نے براہ راست کیش ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے شفاف اور تیز ترین طریقے سے رقم فراہم کی جائے گی۔
کون مستحق ہوگا؟
اس پروگرام سے وہ خاندان مستفید ہوں گے جو پہلے ہی حکومت کے سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام کا حصہ ہیں یا نادرا اور دیگر حکومتی ڈیٹا بیس میں مستحق افراد کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر 15 فیصد رعایت
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس سال یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی کے بغیر بھی اشیائے ضروریہ پر 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اشیائے خوردونوش میں چینی، آٹا، گھی، دالیں اور دیگر بنیادی چیزیں شامل ہیں۔
رجسٹریشن اور پیسے حاصل کرنے کا طریقہ کار
حکومت نے مستحق افراد کیلئے ایک آسان ڈیجیٹل نظام متعارف کروایا ہے۔ مستحقین اپنے موبائل فون کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکیں گے اور تصدیق کے بعد ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے وصول کریں گے۔
رجسٹریشن کے مراحل:
1. اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔
2. ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کی تصدیق حاصل کریں۔
3. قریبی ایزی پیسہ، جاز کیش یا بینک سے رقم وصول کریں۔
Eligibl Link:https://www.google.com/search?q=http://pser.punjab.gov.pk/
کیوں کیا گیا یہ فیصلہ؟


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں